1 جولائی، 2017، 1:25 PM

قطر کے بحران کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہوگئے

قطر کے بحران کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات مضبوط ہوگئے

اسرائیل کے ٹرانسپورٹ اور اطلاعات کے وزیر نے کہا ہے کہ قطر کے بحران کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مضبوط ہوگئےہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کے ٹرانسپورٹ اور اطلاعات کے وزیر نے کہا ہے کہ قطر کے بحران کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات بہت مضبوط ہوگئےہیں ۔ اس نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان سے کہا ہے کہ وہ اب آشکارا طور پر اسرائیلی وزير اعظم کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیں۔یدیعوت احانوٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹس نے کہا کہ اسرائیل سعودی عرب کے تحفظ اور آل سعود کو اقتدار میں باقی رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ادھر اسرائیل کے وزیر سیاحت نے کہا کہ امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب امریکہ کو چاہیے کہ وہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے بیماروں کو بھی اسرائیل میں علاج و معالجہ کی ہدایت کرے۔

News ID 1873569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha